میپکو جلالپورپیروالا سب ڈویژن عملے پرٹرانسفارمر تبدیل کیلئے 45 ہزار روپے لینے کا الزام،کارروائی کا مطالبہ


ملتان(نیوز رپورٹر)جلال پور پیر والا کے رہائشی حضور بخش نے میپکو کی جلالپورپیروالا سب ڈویژن کے عملے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو کنکشن خراب میٹر کی تبدیلی اور جلے ہوئے ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے لئے ریٹ مقرر کررکھے ہیں۔ دو ماہ پہلے ہماری بستی مسیت والا کا ٹرانسفارمر جل گیا جس کی تبدیلی کے لیے لائن مین نے کہا اگر ٹرانسفارمر تبدیل کروانا ہے تو 45 ہزار روپے دیں۔ چھ دن بستی اندھیرے میں ڈوبی رہی آخر لائن مین نے پنے ایجنٹ فرید کنہوں کے ذریعے سب بستی والوں کے سامنے پیسے لئے اور ٹرانسفارمر تبدیل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جلالپورپیروالا سب ڈویژن میں کرپشن کے خلاف ایف آئی اے میں بھی درخواست دی ہے جس کے بعد چیف ایگزیکٹو میپکو کو ایف آئی اے کی جانب سے بھی آگاہ کیا کاروائی نہیں کی جارہی۔ 

ای پیپر دی نیشن