بدھلہ سنت 70سال بعد بھی گرلز ہائر سیکنڈری سکول نہ بن سکا


بدھلہ سنت(نامہ نگار) 70سال گزرنے کے باوجود گرلز ہائر سیکنڈری سکول نہ بن سکا شہر کی آ بادی 30 ہزار کے قریب ھے لیکن لڑکیوں کے لئے گرلز ہائر سیکنڈری سکول نہ ھے جس کی وجہ سے طالبات میٹرک پاس کرنے کے بعد تعلیم حاصل کرنا چھوڑ دیتی ہیں، لوگ اپنی بچیوں کو دور تعلیم حاصل کرنے کے لیے نہیں بھیجتے گھروں میں کام کاج کے لیئے بیٹھا لیتے ہیں ، دو دفعہ منظوری کے باوجود بھی گرلز ہائر سیکنڈری سکول کا نہ بننا ایک سوالیہ نشان ھے بدھلہ سنت کے شہریوں جن میں ڈاکٹر خالد رفیق چودھری ، پروین اختر،طاہرہ خالد، رابعہ چوھدری ، ذوالفقار علی بودی،ملک ریاض حسین پڑھیار ، نعمان عرفان چوھدری، چوھدری عدنان ارشد ، جاوید اقبال آ رانیں ، ملک محمد حسین پڑھیار ،ابراھیم چوھدری، طالب حسین ڈھڈی، محمد عمران گجر و دیگرنے گرلز ہائر سیکنڈری سکول جلد سے جلد بنوانے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن