تھیلیسیمیا،شوگر،مرگی اور فالج میں مبتلا  غریب نوجوان سرکاری علاج کا منتظر


کہروڑپکا (نیوز رپورٹر ) تھیلیسیمیا،شوگر،مرگی اور فالج میں مبتلا رندجادہ کے غریب رہائشی محمد زاہد نے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے حکومتی سطح پر علاج کروانے کی اپیل کردی، محمد زاہد کا کہنا ہے کہ میرا حکومتی سطح پر علاج کروایا جائے تاکہ وہ اپنی بچی زندگی بوڑھی بیوہ والدہ کے ساتھ گزار سکے، محمد زاہد کو ہر 15 دن بعد بلڈ لگنے کے ساتھ ساتھ دیگر میڈیسن پر کافی خرچ آتا ہے جو یہ ادا نہیں کر سکتا محمد زاہد کا کہنا ہے کہ میری بوڑھی والدہ محنت مزدوری کرکے میرا علاج کروا رہی تھی اب بیمار ہے جو میری میڈیسن کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتی گھر کا گزر بسر بڑی مشکل سے ہو رہا ہے محمد زاہد کا مخیر حضرات،تنظیمی اداروں اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے علاج معالجے کی اپیل اور ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن