بغیر ترپال مٹی اور ریت سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں عوام کےلئے زحمت 


بند بو سن( خبر نگار ) بندبوسن اور گردونواح بغیر ترپال مٹی اور ریت سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں عوام کے لئے زحمت بن گئی ہیں انتظامیہ خاموش جس سے شہریوں میں دمہ سانس اور دیگر مہلک امراض تیزی سے پھیلنے لگی ہیں حکومتی پابندی کے باوجود بغیر ترپال ٹریکٹر ٹرالیوں کی برما ر سکولوں کے طلبائ طالبات اور دکاندار حضرات پریشان راہگیروں کو پریشانی کا سامنا آنکھوں میں مٹی اور ریت پڑھنے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے پٹرولنگ پولیس اور پنجاب پولیس کی جانب سے قانون شکنوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی شہری اور تاجر برادری نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اگر ان کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو بو سن روڈ جام کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن