ناصر ستی آر پی او راولپنڈی مقرر‘ عمران احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کی ہدایت

Nov 23, 2022


لاہور (نامہ نگار) تین پولیس افسروں کی تقرری و تبادلے کے احکا ما ت جا ری کر دیئے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے آر پی او راولپنڈی عمران احمر کو تبدیل کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے جبکہ ناصر محمود ستی کو آر پی او، راولپنڈی تعینات کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے ایس پی گلگشت، ملتان کیپٹن( ر) علی رضا کو تبادلہ کر کے اے آئی جی آپریشنز جنوبی پنجاب تعینات کر دیا ہے۔

مزیدخبریں