برفباری سے نیویارک ـ'' جم''گیا، معمولات زندگی متاثر، ایمرجنسی نافذ ،حادثات ،2افراد ہلاک

Nov 23, 2022


واشنگٹن (این این آئی + اے پی پی) امریکی ریاست نیویارک میں برف باری سے معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ مختلف حادثات میں2  افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بفالو میں 6 فٹ تک ریکارڈ برف پڑی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ ریاست کے گورنر کے مطابق برفباری سے بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا ہے۔ مختلف علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے  ریاست نیو یارک میں شدید برفباری کے باعث  ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی ریاست نیو یارک میں تاریخی برفباری کے باعث ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے ٹویٹ کیا کہ انہیں  گزشتہ ہفتے کے آخر میں ریکارڈ برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔ ایری کانٹی کے کچھ حصوں میں6 فٹ سے زیادہ برف پڑی۔ یو ایس نیشنل ویدر سروس کے مطابق ایری کانٹی کے ایک گاں آرچرڈ پارک میں جمعرات اور اتوار کی دوپہر کے درمیان 80 انچ برف پڑی۔ 

مزیدخبریں