اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے موقع پر توسیع شدہ ریڈزون سیل کرنے کی تیاری کر لی شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز لگائے جائیں گے وفاقی دارالحکومت کی موثر سیکورٹی کیلئے چار ہزار کے قریب کنٹینرز گزشتہ ماہ سے اسلام آباد کی داخلی اور خارجی راستوں پرمسلسل رکھے گئے ہیں پولیس اور ایف سی کے انٹی رائٹ یونٹ نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں قانون شکنی کی صورت میں تیز رفتار گرفتاریاں کی جائیں گی وفاقی پولیس نے فیض آباد، بھارہ کہو ،ترامڑی ،ترنول ،ایکسپریس وے سمیت مختلف جگہوں پر اسلام آباد میں مظاہرے اور پولیس اور گاڑیوں پر پتھرا میں درج کی گئی ایف آئی آر وں میں نامزد پی ٹی آئی کے رہنماں اور کارکنوں کی لسٹیں بھی مرتب کرلی ہیں تاکہ ان کی گرفتاری میں آسانی رہے وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری داخلی اور خارجی راستوں پر پہلے سے ہی تعینات ہے۔