اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز پروگرام وزارت منصوبہ بندی کا ایک بہترین اقدام ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو بپلک پالیسی کے معاملات سیکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔انکا خیالات کا اظہار، وفاقی وزیر نے وزارت منصوبہ بندی میں باضابطہ طور پر شامل ہونے والے 5ویں بیچ کی حلف برداری کے دوران کیا۔ اس فیلو شپ کا آغاز 2013 میں وفاقی وزیر نے شروع کیا تھا جسکو 2018 میں پی ٹی آئی کی حکومت نے بند کر دیا تھا، تاہم اسکا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز کے تحت، وزارت کے مختلف حصوں میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ حکومت کے معاملات کو جان سکیں اور ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔وفاقی وزیر نے علامہ اقبال کے پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے وائی ڈی ایفز پر زور دیا، وہ عظیم شاعر اقبال کے فلسفے کو اپنائیں جنہوں نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کو شاہین سے تشبیہ دی ہے اور آج کا نوجوان اقبال کے فلسفے کو اپناتے ہوئے معاشرے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا سکتا ہے۔یاد رہے کہ ملک بھر سے وائی ڈی ایفس کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور ایک سالہ انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے کے بعد نوجوان فیلوز حکومت کے معاملات کو سمجھنے کے قابل ہو جائیں گے۔وفاقی وزیر نے نوجوانوں زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔
حکومت نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، احسن اقبال
Nov 23, 2022