سابق دور حکومت کی قائم کردہ قومی رحمت للعالمین اتھارٹی فعال نہ ہوسکی


اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق دور حکومت کی قائم کردہ قومی رحمت للعالمین و خاتم النبین اتھارٹی فعال نہ ہوسکی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی تحریری ہدایت کے باجود وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین کی عدم دلچسپی سامنے آگئی۔ سابق حکومت کی جانب سے وزیر اعظم سیکریٹ میں قومی رحم للعالمین اتھارٹی کے چیئر مین، تمام ممبران اور ڈائیریکٹر جنرل کے قائم کردہ دفاتر بھی خالی کرادیئے گئے ہیں جبکہ نئے ممبران مستقل کے بجائے اعزازی رکھے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے قومی رحم للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں 6جون کو اور ایوان بالاسے 9جون کو منظور ہو اور 17جولائی کو باقاعدہ قانونی شکل اختیار کرلی تھی، تاہم ماہ جولائی سے لے کر اب تک اتھارٹی فعال نہیں کی جاسکی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...