شام میں زمینی کارروائیاں  کرسکتے ہیں، طیب اردگان


انقرہ (این این آئی)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم شام میں زمینی کارروائیوں کا آغاز کرسکتے ہیں۔قطر سے ترکیہ پہنچنے پر رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ اس بارے میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ کارروائیاں صرف فضائی آپریشن تک محدود رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام، ہماری وزارت دفاع اور چیف آف اسٹاف مشترکہ طور پر طے کریں گے کہ ہمارے زمینی دستوں کو کس قوت سے کارروائی کرنی چاہیے۔ترکیہ کے صدر نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ ہمارے علاقے کی خلاف ورزی کرنے والے کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...