مانامہ (اے پی پی)بحرین کیفرمانروا حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کابینہ کا استعفی منظور کرلیا اور ولی عہد کو نئی حکومت کے قیام کی ہدایت کی ہے۔ عرب نشریاتی ادارے نے بحرینی شاہی فرمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ شاہ بحرین نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کو دوبارہ وزیر اعظم مقرر کیا اور انہیں نئی حکومت بنانے اور کابینہ کے ارکان کے تقرر کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ بحرین میں اتوار 13 نومبر کو ہونے والے پارلیمانی اور بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات کی پولنگ میں 73 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ انتخابات میں 40 نشستوں کے لیے 507 امیدواروں نے حصہ لیاتھا۔
بحرینی کابینہ مستعفی، شاہ بحرین کی ولی عہد کو نئی حکومت بنانے کی ہدایت
Nov 23, 2022