پی آئی سی میں سٹنٹ ،زندگی بچانے والی ادویات کی قلت کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع 

Nov 23, 2022


لاہور( این این آئی)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سٹنٹ اور دل کے دورہ میں زندگی بچانے والی ادویات کی قلت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قلت کے باعث پی آئی سی کی انتظامیہ دیگر ہسپتالوں سے ادھار سٹنٹ مانگ کر کام چلانے پر مجبور ہے،صوبے کا سب سے بڑادل کا ہسپتال حکومت کی عدم توجہ کا شکار ہے،پی آئی سی کے ڈاکٹرز مطلوبہ سائز کے سٹنٹس دستیاب نہ ہونے سے ایک کی جگہ دو سٹنٹ ڈالنے پر مجبور ہیں، ہسپتال میں دل کے دورہ کی صورت میں زندگی بچانے والے ادویات کی قلت کا بھی سامنا ہے ۔ مطالبہ ہے کہ پی آئی سی میں سٹنٹ کی اور زندگی بچانے والی ادویات کی قلت کا فوری نوٹس لیا جائے۔

مزیدخبریں