لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بیان بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کر دیں گے خطرے کی گھنٹی ہے،واضح ہے سب اچھا نہیں اور سب ایک پیچ پر نہیں ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کامسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہرائو نہیں آئیگا۔ رانا ثنا اللہ کا بیان کہ بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کردیں گے خطرے کی گھنٹی ہے ، وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں اور سب ایک پیچ پے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خود ہی اثاثوں کے ریکاڈ کو لیک کرواتے ہیں اور خود ہی تحقیقات کاحکم دیتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک د یوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے اور یہاں نفسا نفسی کا عالم ہے،5 دن انتہائی اہم ہیں، پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیئر ٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی،26 نومبر 2بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا،30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا آر ہوگا یا پار ہوگا۔
وزیر داخلہ کا بغیر سمری کے بھی آرمی چیف تعیناتی کا بیان خطرے کی گھنٹی ہے:شیخ رشید
Nov 23, 2022