اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو سوال عمران خان سے بنتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گِل نے کہا کہ جہاں مسئلہ ہوگا وہیں سوال کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہماری فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔شہباز گل نے کہاکہ پاکستان کی معیشت اور ڈیفالٹ کا رسک 93 فیصد پر چلا گیا ہے، تیل دنیا میں سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ارشد شریف، اعظم سواتی اور مجھے انصاف دیا جائے۔