نجی کمپنیوں کو قابل تجدید توانائی کی پیداوار کیلئے بولیاں  جمع کرانے کا عمل نومبر کے آخری ہفتے میں شروع  ہو گا 


اسلام آباد(آئی این پی ) متبادل توانائی اور ترقیاتی بورڈپاکستان میں نجی کمپنیوں کو قابل تجدید توانائی کی پیداوار کے لیے بولیاں جمع کرانے کا عمل نومبر کے آخری ہفتے میں شروع کریگا، تمام کمپنیاں نیپرا کی شرائط کی پابند ہوں گی، مقامی نجی کمپنیوں کو شمسی پینل تیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے قواعد و ضوابط میں نرمی۔رپورٹ کے مطابق متبادل توانائی اور ترقیاتی بورڈپالیسی اقدامات کا مسودہ تیار کر رہا ہے جس کے تحت مقامی نجی کمپنیوں کو شمسی پینل اور متعلقہ آلات تیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے قواعد و ضوابط میں نرمی کی گئی ہے ۔


تاکہ گرین انرجی کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔ صاف توانائی ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو بہترطریقے سے پورا کرتی ہے۔ متبادل توانائی اور ترقیاتی بورڈکے الیکٹریکل انجینئر فہیم احمد نے کو بتایا کہ قابل تجدید توانائی کی پیداوار کے لیے دستاویز تقریبا مکمل ہو چکی ہے اور توقع ہے کہ نومبر کے آخر تک اسے جاری کر دیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...