کراچی ( نیوز رپورٹر) سی اے اے کراچی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث کراچی ایئرپورٹ کی حدود میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع کے مطابق آگ سی اے اے کی ریڈار اور ٹرانسمیٹر جیسے حساس تنصیبات کے قریب لگی۔ آگ کی شدت بہت زیادہ ہونے پر شعلے دور دور تک نظر آئے۔ سی اے اے کی تین اور ایک کراچی انتظامیہ کی فائربرگیڈ نے آگ بجھانے کا کام مکمل کیا۔یہ واقعہ دوسری بار ہوا، گذشتہ ہفتے بھی کراچی ایرپورٹ کے رن وے کے قریب آگ بھڑک اٹھی تھی۔ رن وے کے اطراف گھاس ہونے پر بار بار آگ لگنے کے واقعات ہو رہے ہیں۔
غیر سنجیدگی کے باعث تاحال گھاس اور جھاڑیوں کو صاف نہیں کی گئیں۔
کراچی ایئرپورٹ کی حدود میں دوسری بار آگ ‘ قابو پالیا گیا
Nov 23, 2022