کراچی: 8سے 10شہری یومیہ فلو کے باعث موت کا شکار


کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی میں یومیہ 8سے 10بزرگ شہری فلو کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر امجد سراج نے بتایا کہ مرنے والوں میں قوت مدافعت کی کمی انتقال کا سبب بن رہی ہے۔ کراچی میں ان دنوں نزلہ زکام کھانسی سمیت دمہ اور دیگر بیماریوں نے زور پکڑ لیا ہے، وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر امجد سراج میمن کے مطابق موجودہ موسم سب سے زیادہ بزرگ شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ اس وقت بزرگ اور کم مدافعتی نظام کے لوگوں کی کورونا سے کم اور فلو سے زیادہ اموات ہورہی ہیں۔ سرکاری و نجی طبی مراکز میں یومیہ سیکڑوں افراد نزلہ زکام کی شکایت کے ساتھ لائے جارہے ہیں۔ پروفیسر امجد سراج کے مطابق لوگ فلو ویکسین لگوا کر با آسانی اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...