لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے سلسلے میں برطانوی سفارتخانے کے وفد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔پانچ ارکان پر مشتمل برطانوی سفارتخانے کے وفد نے سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ برطانوی سفارتخانے کے وفد نے سکیورٹی کے حوالے سے سٹیڈیم میں موجود حکام سے تبادلہ خیال کیا۔برطانوی سفارت خانے کے سٹیڈیم کے دورے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ انگلش کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ میں شیف کو بھی شامل کر لیا۔دورہِ پاکستان کے سلسلے میں انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کا تین روزہ وارم اپ میچ آج سے ابوظہبی میں کھیلاجائیگا۔کپتان بین سٹوکس ورک لوڈ کے باعث وارم اپ میچ میں حصہ نہیں لیں گے‘ کپتانی اولی پاپ کرینگے۔انگلینڈ لائنز کی کپتانی ڈان لارینس کریں گے۔ وارم اپ میچ میں جوفرا آرچر بھی انگلینڈ لائینز کی نمائندگی کریں گے۔
انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کا وارم اپ میچ 25 نومبر کو ختم ہو گا اور 26 نومبر کو آرام کے بعد انگلینڈ کا ٹیسٹ سکواڈ 27 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔ یکم دسمبر کوراولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان اور انگلینڈکیدرمیان کھیلا جائے گا۔