بھکھی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری تصدق حسین ورک نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کرپٹ حکمرانوں سے فوری نجات چاہتی ہے نئے انتخابات کے انعقاد میں جتنی تاخیر ہو گی اتنا ہی ملکی مسائل میں اضافہ ہوتا رہے گا، نااہل وفاقی حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے ان کی پاکستان کی سیاست میں اب کوئی جگہ نہیں ان کا اصل ٹھکانہ جیل ہے جو ان کی منتظر ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تاریخی لانگ مارچ میں لوگوں کا سمندر عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد پہنچے گا جو چوروں اور لٹیروں کو بہا لے جائے گا۔
عمران خان نے ہمیشہ بددیانت لوگوں کی مخالفت کی :سید ارشد ہاشمی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں گورننس نام کی بھی کوئی چیز نہیں جب اعلیٰ افسر بھاری نذرانے دیکر پرکشش سیٹوں پر تعینات ہوں گے تو وہ عوام کی کےا خدمت کریں گے ، اپنے ایک بیان میں پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان نے ہمیشہ بددیانت اور ووٹ بیچنے والے لوگوں کی مخالفت کی ہے اور ایسے لوگوں کو اپنی جماعت سے نکال باہر کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ سماجی تعلقات ایک حقیقت ہے مگر جو عوام کے ووٹ بیچ دے اس کا سماجی بائیکاٹ ہونا چاہئے۔