عمران خان عوام کی ہمدردیاںحاصل نہیں کرسکتے:طارق محمود

Nov 23, 2022


شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لندن سے ملک کے اندر کسی بھی سیاسی تبدیلی کا کوئی امکان نہےں ہے اس دورہ کو غلط رنگ دینے والے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیںہونگے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی جس پر حکمران اتحاد میںشامل تمام جماعتوں نے مکمل اتفاق کرتے ہوئے عمران خان کے مطالبہ کو مسترد کردیا ہے عمران خان کے لانگ مارچ سے انہیں شرمندگی ،مایوسی کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہوگا کنٹینر پر حملہ سے عمران خان عوام کی ہمدردیاںحاصل نہیں کرسکتے اس حملہ کا انجام بھی امریکی خط سے مختلف نہ ہوگا ۔آرمی چیف کی تقرری پر حکومتی اتحاد میں کوئی اختلاف نہ ہے جس کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف لندن واپسی پر کریں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے روشن کینال گارڈن میںصحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں