تحرےک انصاف سیاست چمکانے کی کوشش کررہی ہے :حاجی فلک شیر 

Nov 23, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین سال ملک و قوم نے ابتر حالات میں گزارے پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوامی امنگوں کا قتل کیا اور قومی مفادات پس پشت ڈالے اور اقتدار سے الگ ہونے کے بعد عمران خان ملکی سلامتی و استحکام کو خطرے میں ڈالنے سمیت جمہوری اقدار کا جنازہ نکال رہے ہیں ، اپنے ایک بیان میں حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک و قوم کے مفادات کی تکمیل کی بجائے سیاست چمکانے کی کوشش کررہی ہے جو اقتدار پرستی کاکھلا ثبوت ہے، عمران خان وفاقی حکومت کی کامیابیوں کے حسد کی آگ میں جل رہے ہیں ۔

مزیدخبریں