قا بض فوج کی ریا ستی دہشت گردی جاری ، ایک نو جوان شہید، 2گرفتار 


سری نگر (کے پی آئی) بھارتی فوج نے جموں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے بے گناہ کشمیری نوجوان کو ضلع جموں  کے ارینہ سیکٹر میں شہید کیا۔ بی ایس ایف اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شبہ میں نوجوان کو رکنے کا کہا گیا تاہم اس نے کوئی توجہ نہ دی جس پر اسے گولی مار دی گئی۔ دوسری جانب بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ قصبے سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں تلاشی محاصرے کی کارروائی جاری ہے جبکہ کل جماعت حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ایک کشمیری نوجوان کے دوران حراست قتل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...