کراچی (نیٹ نیوز) انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 223 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 223 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔ 24 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور قدر 231 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 167.43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد 100 انڈیکس 42928.62 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 59 ہزار 50 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 472 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 36 ہزار 360 روپے کا ہو گیا ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے کے بعد 1748 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
ڈالر 24 پیسے سستا: سونا 550 روپے تولہ مہنگا: سٹاک مارکیٹ تیز
Nov 23, 2022