اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے تحریک انصاف کے متوقع دھرنے اور راستوں کی بندش کیخلاف تاجروں کی درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کنٹینرز لگانا کوئی مسئلے کا حل نہیں ، انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اپنائے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا، اگر راولپنڈی میں کچھ ہوتا ہے تو بھی اسلام آباد آنے والوں کو دشواری ہو سکتی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست واپس لئے جانے پر تاجروں کی درخواست بھی نمٹا دی۔
ریاست کے سامنے کو ئی کھڑا ہو سکتا نہ کنٹینر ز لگا نا مسئلے کا حل
Nov 23, 2022