پاکستان کو مضبوط اور طاقتور دیکھنا چاہتے‘ قونصل جنرل اومان

Nov 23, 2022


کراچی(  نیوز رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی نے سلطنت اومان کے 52 ویں قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں سلطنت اوما ن کے قومی دن پر کیک بھی کاٹا گیا ۔اس موقع پر قونصل جنرل سلطنت اومان ، اعلیٰ افسران اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک اومان دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ اومان سے تعلقا ت کو خصوصی اہمیت دی۔ سلطنت اومان کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط ،مستحکم اور طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں