متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں ، راؤ محمد ظفر 


 کلرسیداں(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے ڈیرہ غاز یخا ن اور راجن پور کے پانچ ایکڑ سے کم رقبہ رکھنے وا لے متاثرین سیلاب کی بحالی کے حکومت کی طرح دعو ے نہیں کیئے بلکہ عملی اقدامات کیئے مختلف کمپنیوں کے ذریعے پہلے سروے کروائے پھر 75ہزار ایکٹر زمین کو ہموار کروا کر معیاری بیج کی کاشتکاری کی پھر نجی کمپنیوں کے ذریعے ہی فصل سے جڑی بوٹیوں کے خاتمے کو یقینی بنانے کے معاہدے کیئے اور کھاد  بھی ہم نے ہی فراہم کرکے اللہ کے بھروسے پرگندم کی بھمپر پیداوار کی امید لگائے بیٹھے ہیں اگلے چند ایام میں مزید 75پزار ایکٹر رقبے پر کاشت کو مکمل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی مرکز ملتان میں الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے مقامی صدر محمد توقیر اعوان کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ الخدمت کلرسیداں نے پانچ بار متاثرہ علاقوں میں راشن کے علاؤہ میڈیکل اور نقدی بھی تقسیم کی ہے اس موقع پر لئیق احمد بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن