فتح جنگ،منشیات کیس میں  ملزم کو باعزت بری کر دیا گیا


فتح جنگ ( نامہ نگار) ملزم وقاص ولد میاں محمد سکنہ ترگڑ کے خلاف تھانہ فتح جنگ مقدمہ نمبر 561بجر م منشیات ۔1.9.22کو درج کیا تھا ملزم پر الزام تھا کہ اس کے قبضے سے پولیس نے اڑھائی کلو گرا م چرس برآمد ہوئی ہے اور اس کے خلاف منشیات ایکٹ 9Cکے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ملزم کے خلاف جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا ہے ملزم کے خلاف 14عدد چوری کے مقدمات بھی جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں زیر سماعت تھے ان تمام مقدمات میں سے بھی ملزم کو جوڈیشنل مجسٹریٹ نے بری کر دیا ہے ملزم کی جانب سے ملک الیاس ایڈووکیٹ نے مقدمات کی پیروی کی ۔
اٹک پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)اٹک پولیس کی ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں تھانہ جنڈ پولیس نیاقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرمان اشتہاری عبد القدوس ولد غلام فاروق اور غلام یاسین کو گرفتار کرلیا۔
 کے پابند سلاسل کر دیامجرمان اشتہاری   تھانہ جنڈ پولیس کو مطلوب تھے۔

ای پیپر دی نیشن