تربیلا(نامہ نگار) تحصیل امیر جماعت اسلامی غازی حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ تحصیل غازی کے گردونواح کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی ٹرانسفارمرز چوری وارداتوں کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ عوام میں بڑھتی ہوئے وارداتوں سے علاقے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔امیر تحصیل حفیظ الرحمان نے کہا کہ تحصیل غازی کے گردنواح کے علاقوں میں ٹرانسفارمر چوری کی ہونے والی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پولیس چوری کی وارداتیں کنٹرول کرنے میں بے بس نظر آرہی ہے۔ جس سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔پولیس نے اب تک کوئی بھی چوری شدہ ٹرانسفارمر برآمد نہیں کیا۔ انہوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفارمر چور گروہ فوری طور پر گرفتا ر کیا جائے۔تا کہ عوامی حلقوں میں پیداہونے والی بے چینی دور ہوسکے۔ تحصیل امیر حفیظ الرحمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کچھ دن تکلیف کرکے اپنے اپنے علاقے کے ٹرانسفارمرز پہ نظر رکھیں تاکہ چوروں کے اس گروہ کو پکڑا جاسکے۔
تحصیل غازی کے نواحی علاقوں میں ٹرانسفارمرز چوری میں اضافہ
Nov 23, 2022