سنجوال کینٹ(نامہ نگار) نواحی گاؤں جسیاں کی علاقہ عوام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جسیاں گاؤں میں واٹر سپلائی کا پانی اٹک شہر سے جو یہاں سے تقریباً پانچ، چھ کلو میٹر پڑتا ہے ''جناح پارک'' سے ایک دن چھوڑ کر دوسرے روز صرف ایک سے دو گھنٹے مشکل سے پانی دیا جاتا تھا جس سے کچھ مشکل کم ہوتی تھی مگر انتظامیہ نے بغیر کسی وجہ کے دو ماہ سے پانی کی سپلائی بند کردی ہے حالانکہ پانی کے بل کی مد میں فی گھر تین سو روپے ماہانہ وصول کئے جاتے تھے اب اس رقم کو تین سو روپے سے بڑھا کر پانچ سو روپے ماہنامہ کردیا گیا ہے مگر دو ماہ ہونے کو ہیں کہ اچانک پانی کی سپلائی بند کر دی گئی ہے،عوام کا کہنا ہے کہ اچانک پانی کی سپلائی بند کر دینا سمجھ سے بالاتر ہے جس کی وجہ سے پانی کی شدید قلت سے خواتین،بچے اور بزرگ سارا سارا دن دور دراز دوسرے علاقوں میں پانی کی تلاش میں رہتے ہیں علاقہ عوام نے رکن قومی اسمبلی میجر (ر))طاہر صادق،ڈپٹی کمشنر اٹک حسن وقار چیمہ و دیگر ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ہمارے گاؤں جسیاں کا وزٹ کیا جائے اور بلا تعطیل پانی کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے۔
اٹک ، نواحی گاؤں جسیاں پانی جیسی نعمت سے دوماہ سے محروم
Nov 23, 2022