مری (نامہ نگار خصوصی ) ضلع مری کے قیام سے اب تک کی نئی تعیناتیوں پر منتخب نمائندوں ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر(ر) لطاسب ستی کو ان عظیم کارناموں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ضلع مری میں تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں نے جن میں تحصیل کے صدر سہیل عرفان عباسی اور سابق سٹی ناظم راجہ ہارون محفوظ شامل ہیں کہا ہے کہ ایک طویل مدت سے سابق رہنماء مری کو ضلع بنائے جانے کے نعرے دیتے رہے مگر وہ اس پر عمل در آمد نہ کروا سکے مگر ان کے اصل رہنماوں نے اس وعدے کو فوری طور پر پرا کیا ۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ضلع مری کے کارکنوں عہدیداران اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف سے اپنے ان منتخب نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے مری کے عوام کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیا ۔
ضلع مری کے قیام سے اب تک کی نئی تعیناتیوں پر منتخب نمائندوں کو خراج تحسین
Nov 23, 2022