امپورٹڈ حکومت عمران خان کرپشن ثابت نہ کرسکی: سلیم کھیڑا

Nov 23, 2022


ملتان (خبر نگار خصوصی)راولپنڈی لانگ مارچ میں شرکت کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلعی صدرتحریک انصاف لیبر ونگ سلیم کھیڑا،جنرل سیکرٹری شہریار بھٹہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کے 4سالہ دورا قتدار میں کوئی ایک کرپشن بھی ثابت نہ کرسکی ۔امپورٹیڈ حکومت لانگ مارچ کو روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال اور خوف وہراس کی فضا پیدا کر رہی ہے مگر عوام اور تحریک انصاف کے ورکر ان سے ڈرنے والے نہیں۔عمران خان نے ہمیشہ پر امن احتجاج،لانگ مارچ کی بات کی ہے جو ہر شہر ی کا حق ہے یہ بھی جمہوری اور آئینی حق ہوتا ہے ہر معاشرے میں احتجاجی کا حق حاصل ہوتا ہے۔ عمران خان نے پچھلے 3ماہ میں 56 جلسے کیے ہیں ان جلسوں میں لاکھوں کروڑوں لوگو نے شرکت کی۔ ان جلسوں میں کہیں پر کسی بھی چیز کا نقصان نہیں ہوا۔اس موقع پرمہمان خصوصی ڈاکٹر عارف ہانس، سجاد خان علیزئی،مخدوم فخر عباس، ڈاکٹر ندیم اختر، ملک سلیمان شفیق، قاسم جوئیہ، ملک انجم، سید مدثراقبال شاہ،عمیر افضل نے شرکت کی۔

مزیدخبریں