اسلام آباد(نا مہ نگار)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر آفس میں تعینات اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری محمد رقیب کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روحِ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ڈپٹی اسپیکر نے محمد رقیب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور آپ اور آپ کے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان نقصان کو برداشت کرنے کے لیے حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے کی دعا کی۔