میپکو نے مالی سال کے دوران 415 کلومیٹر ہائی ٹیشن لائنیں نصب کیں


ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے، نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی اور سسٹم اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے تحت مالی سال 2022-23 کے دوران415کلومیٹر ہائی ٹیشن (ایچ ٹی)لائنیں نصب کی ہیں جس سے میپکو سسٹم میں ہائی ٹینشن لائنوں کی کل لمبائی 81 ہزار 968کلومیٹرہوگئی ہے جبکہ اسی دورانئے میں 51کلومیٹر لوٹینشن (ایل ٹی) لائنیں نصب کی گئی ہیں جس سے میپکو سسٹم میں لوٹینشن لائنوں کی لمبائی50 ہزار574کلو میٹرہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن