امپورٹڈ حکومت کو عوام کی فکر نہیں،انقلاب کیلئے 26نومبر کو ہر فرد کو گھر سے نکلنا ہوگا؛شہرام تر کئی


صوابی (نامہ نگار) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ صوابی سے 26نومبر کو عوامی سمندر نکل کر راولپنڈی پہنچے گا۔ اپنے حجرے ترکئی ہاؤس میں پارٹی عہدراران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی صوابی 26نومبر کو بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان کی کال پر ہر گھر سے لوگ نکلے گئے کیونکہ یہ پاکستان کی حقیقی آزادی کا معاملہ ہے قوم نے عمران خان کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا جب بھی عمران خان کے کال دی ہے پی ٹی آئی صوابی نے بھرپور شرکت کی ہے 26نومبر کو پارٹی ورکرز بھر پور شرکت کرے ان کا کہنا تھا 1947میں آزاد تو ہوا تھا مگر اختیار نہیں ملا امپورٹڈ حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں یہ صرف اپنے کیس ختم کرنے میں مصروف ہیں۔ انقلاب کے لیے ہر فرد کو گھر سے نکلنا ہوگا۔اجلاس میں پی ٹی آئی صوابی صدر سہیل خان یوسفزئی، ضلعی جنرل سیکرٹیری افسر ناظم، ایم پی اے محمد علی ترکئی مثیر برائے وزیر اعلی عبدالکریم خان، ایم پی اے عاقب اللہ، ایم پی اے رنگیز خان، سینیٹر لیاقت خان ترکء اور دیکر پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن