سپیکر قومی اسمبلی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


اسلام آباد(نا مہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے برطانوی رکن پارلیمن یاسمین قریشی کی ملاقات، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں، دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان مسلسل رابطے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو نگے، پاک-برطانیہ پارلیمانی دوستی گروپ فعال کردار ادا کر رہا ہے، ااعلی سطحی پارلیمانی تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے، اسپیکر قومی اسمبلی نے برطانوی حکومت، عوام اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کا سیلاب متاثرین کی فراخدلانہ امداد پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران برطانوی حکومت، عوام اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن نے سیلاب متاثرین کی فراخدلانہ مدد کی، ملک میں حالیہ موسمیاتی تباہی کے تناظر میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کے بین الاقوامی قرضوں کو موخر کرنے اور ان رعایت دینے کے لیے آواز بلند کی۔
 راجہ پرویز اشرف 

ای پیپر دی نیشن