ملتان (سپیشل رپورٹر) محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر مختلف درخواست گزار افراد کو پنجاب سول سرونٹس (تقرری و شرائط ملازمت) رولز مجریہ 1974 کے قاعدہ 17۔اے کے تحت باقاعدہ سرکاری ملازمتیں مہیا کردی گئی ہیں۔ بھکر کے جہانگیر کو محکمہ ہائی وے، بہاولنگر کے محمد نعمان اسلم کو محکمہ انہار، لاہور کے محمد عمار یونس کو محکمہ زراعت اور میانوالی کی ارم شہزادی کو ضلع کونسل میں جونیئر کلرک، فیصل آباد کے محمد آفتاب کو ایوب ایگری کلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں لائبریری اسسٹنٹ، بھکر کے امیر حسین کو ساتویں سکیل میں سگنلر، لاہور کے محمد عثمان کو محکمہ تعلیم اور جہلم کی معیزہ اکبر کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں نائب قاصد بھرتی کر لیا گیا ہے۔
مختلف افراد کو 17اے کے تحت سرکاری ملازمتیں فراہم
Nov 23, 2022