جودھ پور (نمائندہ خصوصی) سرکل کبیروالا و دیہی علاقوں جودھ پور،مبارک پور،پل باگڑ،سرائے سدھو،موہری پور اور ککڑہٹہ میں منشیات کا مکروہ دھندہ عروج پر ہے متعدد اموات ہوچکیں اور کافی گھر اجڑ گئیانتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، پولیس منتھلی لیتی ہے،،منشیات فروش بچوں کے کھیلونوں میں منشیات سپلائی کرنے لگے ہیں ،اہلیان کبیروالا نے حکام سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے