ملتان (سپیشل رپورٹر )ریلوے ملتان ڈویژن کی جانب سے سوئیپرز کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا ، ڈپٹی ڈی ایس ریلوے ملتان صائمہ بشیر ، ڈویژنل افسران سیمت اسٹنٹ افسران نے اپنی مدد آپ کے تحت پیسے جمع کرکے کینٹ ریلوے اسٹیشن ، ریلوے ہسپتال اور ڈی ایس آفس کے سوئیپرز کے لئے راشن خریداری کی بعدازاں ملتان ریلوے اسٹیشن ، ریلوے ہسپتال اور ڈی ایس آفس پر ریلوے سوئیپر میں راشن تقسیم بھی کیا
اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا کا کہنا تھا کہ ریلوے میں کام کرنے والے سوئیپرز کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے ہم سب صاف ستھرے ماحول میں ریلوے کے امور چلانے کے قابل ہوتے ہیں ان کے لئے جو بن پڑے کرنا چاہئیے۔