ملتان ( خبر نگار خصوصی )ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کی فصل کی کٹائی اس وقت کرنی چاہئے جب سٹہ کے اوپر والے دانے رنگ بدل چکے ہوں اور نیچے والے چند دانے (دو یا تین) ابھی ہرے ہوں لیکن بھر چکے ہوں۔ اس وقت دانوں میں نمی تقریباً 22 فیصد ہوتی ہے اور سٹے کے اوپر والے دانے صاف، شفاف اورمضبوط جبکہ 90 سے 95فیصد دانے خشک پرالی کے رنگ کی طرح کے ہو چکے ہوتے ہیں اس وقت کٹائی کرنے سے زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے عمدہ چھڑائی کے علاوہ جو صفات اچھے چاول میں پائی جانی چاہئیں وہ بھی موجود ہوتی ہیں۔ پھنڈائی کے وقت ترپال یا بڑی چادریں بچھا لینی ڈھیر کو کھول کر ہوا لگا لینی چاہئے، دھان کی کٹائی کے بعد کاشتکار فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں۔ دھان کی باقیات کو آگ لگانا قابل سزا جرم ہے جس کے تحت اندراج ِ مقدمہ، فوری گرفتاری اور6ماہ تک سزا ہو سکتی ہے۔