شجاع آباد، جعلسازی پر 4اسٹامپ فروشوں کے خلاف مقدمات کے احکامات


سکندرآباد(نامہ نگار)  شجاع آباد میں جعلی سٹیمپ پیپر فروخت کامعاملہ پر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ حرکت میں آگئی اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر نے جعلی ا سٹامپ فروخت کرنیوالے لائسنس ہو لڈر جن میں جمال بیگ لائسنس نمبر40 کاشف محمود لائسنس نمبر43 محمدآصف نواز لائسنس نمبر A-53محمدآصف رانا لائسنس نمبر70کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کرانے کے احکامات جاری کردیئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جعلی ا سٹامپ فروخت کرنیوالوں کے لائسنس بھی منسوخ کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن