فیصلے غلط ہوں گے تو اداروں سے  تلخیاں بڑھیں گی، فواد چوہدری 


  اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اداروں کے ساتھ تلخیاں فیصلوں پر ہوتی ہیں، فیصلے غلط ہوں گے تو تلخیاں بڑھیں گی، ٹھیک ہوں گے توتلخیاں دور ہوں گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بہترین حل یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کو موقع دیں۔فواد چودھری نے کہا کہ ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن