آیان شہادت اوریمنازاہدنے جونیئر چیمپ آرچری کا میلہ لوٹ لیا 

Nov 23, 2022


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آیان شہادت اور یمینا زاہد نے دوسرے جونیئرچیمپ آرچری ٹورنامنٹ2022میں بوائز اور گرلز کا ٹائٹل جیت لیا۔’’باکمان آرچری کلب‘‘ اور النادی البرہانی اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام ایونٹ میں ملک بھر سے 250سے زائد آرچرز نے  بھر پورشرکت کی۔مجموعی طور پر مقابلوں میں جنریشن اسکول نے جنرل ٹرافی حاصل کی جبکہ سیفیہ بوائز اسکول دوسرے نمبر پر رہا۔15اور20میٹرز کے مقابلوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مستعلی یحییٰ،طاہر زینی اور علی اصغر سامی والا جبکہ 10میٹرز مقابلوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری اصغر عظیم تھے،جنہوں نے کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے اور ٹرافیز دیں۔ اس موقع پر ایونٹ آرگنائزر عابد بٹ،لئیق بٹ،آرچری کوچز،شرکت کرنے والے اسکولوں کے نمائندے اور شائقین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔نتائج کے مطابق 20میٹرز بوائز میں جنریشن اسکول کے آیان شہادت نے گولڈ،النادی البرہانی کے مرتضیٰ مصطفی نے سلور اور سیفیہ بوائز اسکول کے برہان الدین ابراہیم نے برانز میڈل اپنے نام کیا،گرلز میں پاک آرچری کلب کی یمینا زاہد نے گولڈ، ایم ایس بی اسکول کی ماریہ مستعلی نے سلور جبکہ گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد کی مسکان معصوم نے برانز میڈل جیتا۔15میٹرز بوائز میں النادی البرہانی کلب کے حسین کاگزی نے گولڈ،اسی کلب کے محمد کریمی نے سلور اور جنریشن اسکول کے عبداللہ ابن علی نے برانز جبکہ گرلز میں ڈی رائل کلب کی منہا شرجیل نے گولڈ،عثمان پبلک اسکول کی شہزل ناصر نے سلور اور جنریشن اسکول کی عائزہ شہادت نے برانز میڈل حاصل کیا۔10میٹرز بوائز میں باکمان کلب کے عبدالہادی نے گولڈ،سیفیہ بوائز اسکول کے حیدر حسنین نے سلور اور ایم ایس بی اسکول کے عبد علی مستعلی نے برانز میڈل لیا جبکہ گرلز میں باکمان کلب کی ذکیہ صدیقی نے گولڈ،سیفیہ گرلز اسکول کی جمانا مرتضیٰ نے سلور اور جنریشن اسکول کی ایمان شہادت نے برانز میڈل جیت لیا۔

مزیدخبریں