شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے کیسز کا خاتمہ ہوتا دیکھ کر مخالفین نواز لیگ کی قیادت کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی خاطر ایسے عناصر کو استعمال کررہے ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ، لندن میں کی گئی تسنیم حیدر شاہ کی گفتگو الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔