پاک افغان باڈر پر شہید ہونے والے گڑھا موڑ کے صوبیدار محمود ارائیں  کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی


 میلسی‘ گڑھا موڑ (نامہ نگار +نمائندہ نوائے وقت) پاک فوج کا جوان پاک افغان بارڈر پر بم دھماکے میں مادر وطن پر قربان، جنازہ آج اعزاز کے ساتھ نواحی علاقہ گڑھا موڑ میں ادا کیا جائیگا۔ تفصیل کیمطابق نواحی علاقہ گڑھا موڑ 100 ڈبلیو بی کے رہائشی صوبیدار محمود ارائیں نے گزشتہ روز کرم ایجنسی پاک افغان بارڈر پر اپنی خدمات سر انجام دیتے ہوئے دشمن کی جانب سے بم دھماکے کے نتیجہ میں جام شہادت نوش کیا شہید صوبیدار محمود کے والد منظور حسین بھی پاک فوج کا حصہ رہ چکے ہیں شہید نے پسماندگان میں دو بیٹے، تین بیٹیاں اور ایک بیوہ چھوڑی ہے اور خاندان کا واحد کفیل تھا بڑے بیٹے کی عمر 16 سال ہے شہید کا جسد خاکی آبائی گاو¿ں پہنچنے کے بعد آج پورے فوجی اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ اور تدفین کی جائیگی۔
نماز جنازہ

ای پیپر دی نیشن