پی پی جنوبی پنجاب کا اجلاس‘ حکومت کی سیاسی ومعاشی کارکردگی پراظہار اطمینان


ملتان، رحیم یارخان (سپیشل رپورٹر، بیورو رپورٹ) سابق گورنر پنجاب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کے زیر صدارت پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ڈویژنل ڈسٹرکٹ سٹی تحصیل سمیت پارٹی کے تمام الائیڈ ونگز کی جانب سے ہونیوالی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں خواجہ رضوان ، ایم پی اے شازیہ عابد، عبدالقادر شاہین، حاجی رمضان بھلر، سرور عباس، رانا طار ق محمود، آصف خان دستی، خالد حنیف لودھی، ملک ریاض سامٹیہ، ملک سلیم، شاہ رخ ملک، حبیب الرحمن گوپانگ، راو ساجد علی، احسن قاضی، اعجاز شاہ، ملک نسیم لابر، میر واثق ترمذی، امداد عباسی، سلیم مغل، ولید تبسم اور دیگر پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی،اجلاس میں ملکی سیاسی اقتصادی معاشی صورتحال اور موجودہ اتحادی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیرخارجہ پالیسیوں اور سفارتکاری کی وجہ سے آج دنیاءبھر میں تنہائی جیسی صورتحال سے باہر لانے پر مبارکباد دی گئی، سعودی عرب ، امریکہ ، چین، سمیت دیگر بین الاقوامی قوتوں میں اپنا اعتماد بحال کرنے سمیت انہیں پاکستانی پالیسیوں کا گرویدہ بنایا، ملکی اداروں خاص کر افواج پاکستان کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں اور سفارتی کامیابیوں نے اہم کردار ادا کیا، 
پی پی جنوبی پنجاب

ای پیپر دی نیشن