چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر سے ڈبیلیو ایف او اور یونیسف کے ہیڈز کی الگ الگ ملاقاتیں، ایمرجنسی رسپانس میں این ڈی ایم اے سے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر سے ڈبیلیو ایف او اور یونیسف کے ہیڈز نے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، دوران ملاقات، حالیہ سیلاب کے تناظر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ مستقبل میں ٹیکنالوجی پر مشتمل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سسٹم کو بروئے کار لایا جائے گا۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے عالمی ادارہ خوراک اور یونیسف کی حالیہ سیلاب میں امدادی کاوشوں کو سراہا۔ یونیسف اور ڈبیلیو ایف او نے ایمرجنسی رسپانس میں این ڈی ایم اے سے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے سے ڈبیلیو ایف او اور یونیسف کے ہیڈز کی الگ الگ ملاقاتیں
Nov 23, 2022 | 10:11