چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری موصول ہو گئی،وزیر اعظم آفس

وزارت دفاع کی جانب سے چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کے پینل پر مشتمل سمری وزیر اعظم آفس کو موصول ہو گئی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ پہلے سے طے شدہ طریقہ کاری کے مطابق کریں گے۔جبکہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔سمری میں چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے ۔۔مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن