تعیناتی کے لئے سمری آگئی ،اب کسی کی پسندناپسندکانہیں میرٹ کاسوال ہوگا, شیخ رشید

Nov 23, 2022 | 11:22

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تعیناتی کے لئے سمری آگئی ہے سارے نام شامل کرکے ادارے نے دوراندیشی کاثبوت دیا ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز توئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اب کسی کی پسندناپسندکانہیں میرٹ کاسوال ہوگا،جوبھی آرمی چیف آئے گاوہ سیاست سے دورملک اوراپنے ادارے کاوفادارہوگا، تباہ حال معیشت کوسہارا دینے کی کوشش کرے گا،نوازشریف نے جس کو بھی تعینات کیااسی سے جوڈوکراٹے کیے۔

مزیدخبریں