انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں زلزلے کے تیسرے دن بھی آفٹرشاکس جاری رہے۔ صوبائی گورنر کے مطابق آفٹرشاکس کا سلسلہ امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سبب بن رہا ہے۔پیر سے اب تک تقریباً 140 آفٹرشاکس آچکے ہیں۔ گورنر کا کہنا ہے کہ فی الحال توجہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور بچاؤ کے مشن پر ہے۔انڈونیشیا میں پیر کو آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے سے 268 اموات ہوچکی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد تقریباً 151 افراد لاپتہ ہیں، ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔زلزلے سے متاثرہ مقامات سے کم از کم 58 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے۔
انڈونیشیا: زلزلے کے تیسرے دن بھی آفٹرشاکس جاری، امدادی کاموں میں مشکلات
Nov 23, 2022 | 18:35