لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، چوہدری شہباز،صبغت اللہ سلطان، میاں طارق،اور نگہت شیخ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن لاہور کی تمام قومی و صوبائی نشستیں جیتنے کی کوشش کرے گی۔ اس حوالے سے اپنی انتخابی قوت کو مضبوط کرنے کیلئے ناراض لوگوں کو بھی قریب لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی پہلے اپنا وزیر اعظم بنانے کی بات کرتی تھی ،اب مخلوط کی بات کرتی ہے۔گذشتہ روز پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں سے گفتگو کررتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا اتنے عرصے بعد آکر ٹی وی پر جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ سنیں ۔جھوٹ سچ کا فیصلہ کریں۔